ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جگن موہن ریڈی کی کابینہ میں ہوں گے 5 نائب وزیر اعلی 

جگن موہن ریڈی کی کابینہ میں ہوں گے 5 نائب وزیر اعلی 

Fri, 07 Jun 2019 23:35:14    S.O. News Service

 امراوتی7 جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ریاست میں ایک نہیں بلکہ پانچ نائب وزیر اعلی مقرر کریں گے۔ ابھی تک ملک کے کسی بھی ریاست میں ایسا پہلے کبھی نہیں کیا گیا تھا۔ ریڈی کے کابینہ میں ایس سی، آدی باسی، پسماندہ طبقوں، اقلیت سے ایک ایک ڈیپیوٹی وزیراعلی ہوں گے۔ انہوں نے جمعہ کو پارٹی اراکین اسمبلی کے اجلاس کے بعد اس کااعلان کیا۔ وزیر اعلی کے کیمپ آفس میں تمام نو منتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہوئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جگن نے کہا کہ وہ نئے وزراء کو لوگوں کے جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کام کریں گے۔ انہوں نے اطلاع دی کہ 25 رکنی کابینہ  کی حلف برداری تقریب  ہفتہ کو ہوگی۔ ریڈی کے اس فیصلے کے بعد پارٹی کے ممبر اسمبلی  ایم ایم شیخ نے خوشی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ جگن ملک میں اب تک کی سب سے بہترین وزیر اعلی ثابت ہوں گے۔ریڈی نے بتایا کہ وہ ڈھائی سال بعد کابینہ میں تبدیلی کریں گے۔ انہوں نے اراکین اسمبلی سے لوگوں کے مسائل کو لے کر احتیاط سے کام کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی نگاہیں حکومت کی کارکردگی پر ہیں۔واضح ہو کہ ریاست میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں 175 میں سے 151 نشستیں اپنے نام کرلیں۔ چندرا بابو نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پارٹی کو صرف 23 نشستیں ہاتھ لگیں۔ 


Share: